ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / یوپی انتخابات 2017:ملائم سنگھ کا نام لوک دل کی اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سب سے اوپر

یوپی انتخابات 2017:ملائم سنگھ کا نام لوک دل کی اسٹار پرچارکوں کی فہرست میں سب سے اوپر

Sun, 05 Feb 2017 11:03:33  SO Admin   S.O. News Service

لکھنؤ،4فروری(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا) ملائم سنگھ یادو، سماج وادی پارٹی کے انتخابی مہم میں شامل ہوں گے یا نہیں، اسے لے کر صورت حال صاف نہیں ہوئی ہے لیکن اس دوران لوک دل نے ضرور اکھلیش کے والد کو اپنے ا سٹار پرچارکوں کی لسٹ میں جگہ دے دی ہے۔ ایک طرف ملائم اس تذبذب میں ہے کہ وہ اپنے بیٹے اکھلیش کے لئے انتخابی مہم میں پرچارک کی طرح نظر آئیں گے یا نہیں۔ ایک دن انہوں نے کہا کہ وہ تشہیر نہیں کریں گے۔ وہیں دوسرے ہی دن انہوں نے یو ٹرن لیتے ہوئے کہا کہ وہ تشہیر کریں گے۔ ایسے میں لوک دل نے ملائم کو اپنے سے ٹاپ پرچارکوں کی لسٹ میں جگہ دے دی ہے۔ لوک دل نے اپنے 14 اسٹارپرچارکوں کی فہرست جاری کر دی جس میں انہوں نے ملائم کا نام سب سے اوپر رکھا ہے جن کے بعد پارٹی کے قومی صدر سنیل سنگھ کا نام ہے۔لسٹ میں اداکار راج پال یادو اور مارکنڈے دیش پانڈے کا نام بھی شامل ہے۔ لوک دل کے قومی صدر سنیل سنگھ نے کہا ہے کہ ہمیں امید ہے کہ نیتا جی ہمارے امیدواروں کے لئے مہم کریں گے، وہ ہماری پارٹی کے ساتھ تھے اور وہ سچے سوشلسٹ ہیں اور اس وجہ سے ہم مہم میں ان کی تصویر بھی استعمال کر رہے ہیں۔


Share: